ن لیگ کا سینیٹ انتخابات،اسمبلیوں سے استعفیٰ پر اجلاس طلب


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات اور اسمبلیوں سے استعفیٰ کے معاملے پر اجلاس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائش گاہ پر آج طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں مریم نواز، خواجہ آصف، سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثنا اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، رانا تنویر اور خرم دستگیر شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے لیے رائے لی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاء کی رائے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس سے بننے والی رائے پر 2 جنوری کو اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اجلاس میں نواز شریف حتمی فیصلہ رکھیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).