نیب نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا


خواجہ آصف
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب لاہور نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے ترجمان نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کو گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ آصف کو رات نیب راولپنڈی میں رکھا جائے گا اور بدھ کی صبح نیب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انھیں لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔

گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی میں ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ آصف کو پوچھ گچھ کے لیے نیب لاہور میں طلب کیا جا چکا ہے۔

٭٭٭اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp