مفتی منیب کو رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔ ایک طویل مدت کے بعد مفتی منیب الرحمن کو بطور چئیرمین رویت ہلال کمیٹی ہٹا دیا گیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

نئی کمیٹی فارمیشن کے مطابق 19 رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، مفتی اقبال چشتی ، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، مفتی فیصل احمد، سید علی کرار نقوی اور مفتی یوسف کشمیری شامل ہیں۔ حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی، مفتی قاری میراللہ بھی 19 رکنی کمیٹی میں شامل۔ صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر ساجد بھی 19 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).