ٹائم لائن تھراپی۔ آخری حصہ


عموماً ہم سب نے ہی بازار میں دیکھا ہے کہ ایک ٹھیلے پر یا دیوار پر سجے رنگ برنگے چشمے بیچنے والا موجود ہوتا ہے، ہم سب کا کبھی نا کبھی پہننے کا اتفاق ہوا ہی ہے، اگر نہیں ہوا تو پہن کر اس دنیا کو ضرور دیکھیے گا ۔ آپ جس ایک رنگ گا چشمہ پہنیں گے دنیا اسی رنگ کی دکھائی دینے لگے گی جیسے پیلے رنگ کا چشمہ پہننے سے دنیا بھی پیلی ہی نظر آئے گی اسی طرح لال چشمہ سے سب ہی مناظر لال نظر آئیں گے حالاں کہ اسی چھوٹی سی دنیا میں قدرت نے سفید سے کالے رنگ کے درمیان تمام ان گنت رنگ رکھے ہیں جس سے ہمیں قوس قزح (رینبو) کے رنگ آسماں پر دکھائی دیتے ہیں۔

یہاں بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ انسانی برتاؤ بھی کسی نہ کسی وجہ سے ہی ظاہر ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں وہ کوئی حالیہ واقعہ ہو لیکن ہم اپنے حال کو ہی اپنے رویے سے پیارے تعلقات خراب کر لیتے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہ کا خوب صورت ترین قول کہ ”اپنی سوچ کو پانی کے قطروں سے بھی زیادہ صاف شفاف رکھو کیوں کہ جس طرح قطروں سے سمندر بنتا ہے اسی طرح سوچ سے ایمان بنتا ہے“

جب منفی سوچ اورجذبات ہمارے پمارے رویوں کہی صورت میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تو یہاں پر ہمیں ایک اچھے اور بہترین پریکٹیشنر یا لائف کوچ کی ضرورت ہوتی ہے جو انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے اس گزرے، تکلیف دہ یا ناپسندیدہ واقعے اور کسی جائز کام کو نہ کرنے کی ہمت، خیالات میں پیدا ہونے والے خدشات و رکاوٹ کو بھی ہمارے لیے انتہائی مفید اور کارآمد بنا دینے میں مدد فراہم کرتا ہے جو کہ زیادہ تر عام انسانوں کی پہنچ سے بہت دور ہوتا ہے۔

ٹی ایل ٹی تھراپی کے بعد ہم گزرے ان منفی واقعات کو مثبت طریقے سے اپنے اور دوسروں کے لیے نہایت آسان اور مفید بنا سکتے ہیں۔

بحیثیت کوچ اپنے کلائنٹ کی تمام سوچ اورگزرے واقعات کی رازداری رکھنا ایک بہترین کوچ کی علامت ہے۔ ایک بات کا خیال رکھیں، آپ کا لائف کوچ بھی ایک انسان ہی ہے ، جب لائف کوچ آپ کی مدد کر رہا ہے تو آپ کو بھی کوچ کی ہدایات پر لازماً عمل کرنا چاہیے۔

جہاں زیادہ پیچیدہ حالات جیسے پی ٹی ایس ڈی، صدمے یا پیچیدہ جسمانی حالات ہوں، اس میں تھوڑی دیر لگ سکتی ہے۔

ٹی ایل ٹی عام طور پر کلینیکل سموہن ( ہیپنوسس ) اور این ایل پی کے ساتھ مل کر استعمال ہوتا ہے اور یہ سب مل کر ایک طاقتور علاج فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ لوگوں کو ذہنی و جسمانی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے مختلف ورزشیں، کچھ خاص غذاؤں کی منصوبہ بندی، مراقبہ اور یوگا کارآمد معلوم ہوتا ہے اور مختصر مدت میں ہی اکثر کو بہت بہتر محسوس ہوتا ہے۔

منفی اور مثبت جذبات کو سمجھنے اور پہچاننے کا بہت آسان طریقہ ہے کہ جو سوچ اور جذبات ہمیں محسوس یا خیالات میں آڈیو ویڈیو کے ذریعے نمایاں ہو رہے ہیں جیسے خوشی یا غم اور آنے والے خیالات میں خودغرضی، خود ترسی، اپنے مفاد کے لیے یا تسکین کے لیے دوسرے انسان پر زور زبردستی کرنا، دوسرے کی تذلیل کرنا وغیرہ ، جب تک ہم اپنے اندر اس طرح کے بار بار آنے والے رویوں کو مثبت تبدیلی نہیں دیتے، ہم ذہنی سکون، خوشی اور کامیابی سے خود محظوظ ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے قریبی تعلقات کو مکمل لطف اندوز ہونے دیتے ہیں کیوں کہ پھر اسی سوچ کی وجہ سے غصہ، جلن، شک، احساس کمتری اور بدلے کی آگ وغیرہ جیسے منفی جذبات چند دنوں بعد دوبارہ سے ہمارے اندر نمودار ہو کر مزید تباہی اور شرمندگی کا سب بنتے ہیں۔

جو کلائنٹ (ٹی ایل ٹی) ٹائم لائن تھراپی پر عمل کرتے ہیں وہ مجھے بتاتے ہیں کہ پہلے غیر حل شدہ والے تکلیف دہ جذبات یا خیالات طویل مدت بعد اب ہمارے اپنے لیے ہی فوائد کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

زندگی صرف ایک بار ہی ملتی ہے اور یہ ٹیکنیک یا آرٹ ہر اُس انسان کو استعمال کرنا چاہیے جو بہتر، پرسکون اور کامیاب زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے۔

میں بذات خود اپنے لیے بھی، جی ہاں اپنے لیے بھی اور دوسروں لوگوں کے مختلف معاملات میں مختلف طرح کی کاؤنسلینگ اور لائف کوچنگ کے ساتھ جہاں ہائیپنوسسس، این ایل پی اوراسلامک روحانی تھراپی کا استعمال کرتی آئی ہوں لیکن جب سے ٹائم لائن تھراپی ( ٹی ایل ٹی ) کی ٹیکنیکس و آرٹ کو شامل فہرست کیا ہے اس سے انتہائی کم وقت میں بہترین اور مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

اپنے مختلف کلائنٹس کی تھراپی اور کوچنگ کے بعد ایک کلائنٹ کی بات یہاں لکھ رہی کہ ”ٹی ایل ٹی تھراپی سے پہلے مجھے یہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ میرے اپنے ماضی (بچپن) کے موجود پرانے دکھ ، خوف اورغم والے معاملات میرے حال پر کس قدر حاوی رہے جس کی وجہ سے مجھ سے اکثر و بیشتر کچھ غیراخلاقی رویے بھی انجام ہوئے اور اب چند سیشنز اور ان میں ملی ہدایات کے بعد مجھے خوشی ہے اور میں اسے مستقبل میں کامیابی کے طور پر استعمال کررہا ہوں ، ایسا محسوس ہوا کہ کوئی بادل دھواں سا تھا جو اچانک غائب ہو گیا اوراب مجھے میرا اپنا آپ اور اپنے سے جڑے ہوئے لوگوں کے ساتھ خوبصورت مستقبل کا رستہ صاف دکھائی دینے لگا‘‘

کئی برسوں تک پریکٹشنرز اس مختصر ٹیکنیک کو آمنے سامنے بیٹھ کر استعمال کیا کرتے تھے لیکن اب دور جدید کی مواصلاتی ٹیکنالوجی جیسے ٹیلی فون، موبائل یا آن لائن لائیو آڈیو/ وڈیو میں کلائنٹ کی سہولت، ایس او پیز اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہیں بھی، کسی شہر یا کسی بھی دوسرے ملک سے آسانی کے ساتھ اپنے لائف کوچ سے سیشنز اور رہنماہی حاصل کی جا رہی ہے جس سے انتہاہی کامیاب نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔

لائف کوچنگ اور ٹائم لائن تھراپی (ٹی ایل ٹی) کے لیے مجھ سے دیے گئے نمبر پر 00923322210888 واٹس ایپ پیغام یا فیس بک پیج کے ذریعے اپوائنمنٹ لے سکتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ وہ تمام افراد جو اپنی ذاتی، گھریلو اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے منفی خیالات و جذبات سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور برتاؤ کو ختم کرنے، ماضی میں حاصل محدود رکھنے والے عقائد سے چھٹکارہ، دماغی و جسمانی صحت کو مثبت طریقے سے برقرار رکھنا چاہتے ہیں وہ ان تیکنیکس کے استعمال کرنے کے لیے (ٹی ایل ٹی) ٹائم لائن تھراپی کی طرف ضرور رخ کر رہے اور مزید دوسرے لوگ بھی کریں گے تاکہ اپنی موجودہ اور بقیہ زندگی کو شعور اور لاشعور کی مدد سے ایک سیدھے راستے یعنی صراط مستقیم پر ڈالنے اور چلنے کی ٹیکنیکس و آرٹ سے حاصل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی خوشحال اور آسانی سے کامیاب بنا سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).