پاکستان نے لندن میں نیب کو ہونے والا 4.5 ارب روپے کا جرمانہ ادا کر دیا



لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اثاثوں کی بازیابی کرنے والی فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کو لندن ہائی کورٹ میں 4.5 ارب روپے ادا کر دیے ہیں۔

تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو نے درجنوں پاکستانیوں کے مبینہ اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے براڈ شیٹ نامی برطانوی فرم کی خدمات حاصل کیں۔ پرویز مشرف کی حکومت کے دوران براڈشیٹ کو برطانیہ اور امریکہ میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے رکھا گیا تھا جن میں جنرل، سیاستدان، تاجر، بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور نواز شریف شامل ہیں۔ سنہ 2018 میں نیب کو براڈ شیٹ سے معاہدہ ختم کرنے پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔
نیب نے وزارت قانون کی ہدایت کے برعکس دو سال تک جرمانہ ادا نہ کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال میں سود بھی شامل ہو گیا۔ اس کیس میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔ سترہ دسمبر کو ہونے والی سماعت میں لندن ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ 30 دسمبر تک برطانوی فرم کو 4.5 ارب روپے ادا کیے جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).