وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا


وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا۔ تابش گوہر نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنا استعفیٰ بھیجا۔

تابش گوہر کو حال میں ہی معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).