صدر ٹرمپ کا فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ معطل


صدر ٹرمپ نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر مظاہرین کے حالیہ حملے کے سلسلے میں انہیں ٹویٹس کیں جس کے بعد ان کا ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔ ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی تین ٹویٹس پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ڈیلیٹ کرنے کا کہا ہے۔

اگر صدر ٹرمپ نے یہ ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کیں تو ان کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے لاک کر دیا جائے گا۔ ٹویٹر نے مزید کہا کہ مستقبل میں ضابطہ اخلاق کی مزید خلاف ورزی کرنے پر یہ اکاؤنٹ مستقل بنیاد پر معطل کر دیا جائے گا۔

بی بی سی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ صدر ٹرمپ کے ٹویٹر پر دن گنے چنے ہیں کیونکہ وہ ٹویٹر کی پالیسیوں کا احترام کرنے کے لیے نہیں جانے جاتے۔

دوسری طرف فیس بک اور انسٹا گرام پر صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ سنیپ چیٹ نے بھی انہیں نئی پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ بین کب ختم ہو گا۔ یوٹیوب نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ ان کے حساب کے مطابق اس اکاؤنٹ سے یہ اکاؤنٹ تشدد کم کرنے کی بجائے بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).