پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی پر بہیمانہ تشدد


لاہور میں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے سر کے بال کاٹ کر بھنویں بھی مونڈ دی گئیں۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی نے اٹک کے رہائشی جہان زیب خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جہان زیب نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور ہر روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، میری زندگی کو خطرہ ہے لہذا اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار جہانزیب خان ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).