رافیل وارنک کا پادری سے جارجیا کے پہلے سیاہ فام سینیٹر تک کا سفر


Raphael Warnock, Democratic Senator-elect for Georgia
اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو وارنک ریاست جارجیا سے پہلے سیاہ فام سینیٹر ہوں گے
ریف رافیل وارنوک 15 سال سے ایک ایسے چرچ میں پادری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے جو شہری حقوق کی تحریک کا روحِ رواں تھا اور اب وہ جارجیا کی سابقہ ​​کنفیڈریٹ (نیم وفاقی) ریاست کے پہلے سیاہ فام سینیٹر کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وہ امریکی تاریخ میں 11 ویں سیاہ فام سینیٹر بننے جا رہے ہیں۔

جب ان کی برتری کی پیش گوئی کی گئی تو ایک آن لائن تقریر میں انھوں نے کہا کہ ان کا تعلق جارجیا کی مٹی سے بہت گہرا ہے۔ جارجیا ان سات جنوبی ریاستوں میں سے ایک ہے جنھوں نے امریکہ کی خانہ جنگی کے دوران غلامی کی جنگ لڑی۔

انھوں نے اپنے ’ناممکن سفر‘ کے بارے میں بات کی جو سوونہ کی عوامی رہائش میں شروع ہوا جہاں ان کی پرورش ہوئی تھی۔ وہ جوناتھن کے ہاں پیدا ہونے والے 12 بچوں میں سے 11 ویں نمبر پر تھے۔ ان کے والد ایک پادری تھے۔ وارنک نے بتایا کہ ان کی والدہ نوجوانی میں روئی چننے کا کام کرتی تھیں۔

انھوں نے کہا ’روئی چننے والی میری 82 سالہ والدہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کو امریکہ کا سینیٹر بننے کے لیے ووٹ ڈالا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے

امریکہ کی پہلی خاتون اور غیر سفیدفام نائب صدر منتخب ہونے والی کملا ہیرس کون ہیں؟

سٹیسی ابرامز: جو بائیڈن کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والی سیاہ فام خاتون

کیا اب ایشیائی نژاد اور سیاہ فام امریکیوں کے جوڑے مقبول ہوں گے؟

سیاہ و سفید فام کی خلیج اور صدارتی انتخاب

Jon Ossoff and Raphael Warnock at a rally

جارجیا سے سینیٹ کی سیٹ کے لیے رافیل وارنوک کے مقابل ڈیموکریٹ جان اوسوف ہیں

اٹلانٹا میں تاریخی طور پر سیاہ فام مووری ہاؤس کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے ریور وارنوک نے 1990 کی دہائی میں امریکہ کے غریب ترین شہروں میں سے ایک، بالٹیمور جانے سے قبل نیو یارک شہر میں نوجوان پادری کی حیثیت سے کام کیا تھا۔

وہاں سے انھوں نے اپنی جماعت کے ذریعے ایچ آئی وی / ایڈز کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے کام کیا، جو افریقی نژاد امریکیوں میں بحران کی حیثیت اختیار کر چکی تھی۔۔ وہ اسقاط حمل تک رسائی کی بھی حمایت کرتے ہیں، یہی چیز انھیں دوسرے رہنماؤں سے الگ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ سزائے موت کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

سنہ 2005 میں انھوں نے ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے چرچ، ایبینیزر بپٹسٹ چرچ میں عہدہ سنبھالا، جہاں ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کو بپتسمہ دیا گیا تھا اور انھوں نے وہاں تبلیغ بھی کی تھی۔ ریو وارنک اس چرچ کی تاریخ کے سب سے کم عمر سینیئر پادری بن گئے جس نے افریقی امریکیوں کی شہری حقوق کی جنگ میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

انتظامیہ کے ساتھ ریو وارنوک کا ٹاکرا ہوتا رہا ہے۔ سنہ 2014 میں ریپبلکنز کی جانب سے میڈیکاڈ ہیلتھ کیئر کوریج میں توسیع سے انکار کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے پر انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ تین سال بعد انھیں دوبارہ گرفتار کیا گیا، اس بار وہ ان پادریوں میں سے ایک تھے جنھوں نے سستی نگہداشت ایکٹ کو منسوخ کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاج کیا، یہ ایکٹ امریکیوں کو صحت کی انشورنس حاصل کرنے کا عمل آسان بناتا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے مناسب تنخواہ اور ووٹنگ کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد کی ہے۔

Raphael Warnock speaks outside his campaign bus at a canvassing kick off event in Marietta, Georgia, USA, 5 January 2021

براک اوبامہ نے ان کے بارے میں سنہ 2013 میں کہا تھا ‘آپ کو واشنگٹن میں ریو وارنک جیسے لوگ نہیں ملتے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں انھیں واشنگٹن لانا پڑے گا۔’

ان کی جماعت کی ایک ممبر سیسیلیا بیکر نے این بی سی کو بتایا کہ ریو وارنک کا ’انصاف پسندی کے لیے عزم اٹل ہے۔‘

اتوار کے دن وارنک کے دیے گئے پیغام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’سیاسی منظر نامے اور اس سے سیاہ فام افراد پر کس طرح اثر پڑتا ہے، اس بارے میں ان کے پیغامات ہمیشہ ہی حوصلہ افزا اور لوگوں میں شروع پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔ وہ منبر سے اپنی برادری کے لیے لڑتے ہیں او واشنگٹن میں بھی ایسا ہی کریں گے۔‘

براک اوبامہ نے ان کے بارے میں سنہ 2013 میں کہا تھا ’آپ کو واشنگٹن میں ریو وارنک جیسے لوگ نہیں ملتے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں انھیں واشنگٹن لانا پڑے گا۔‘

ریو وارنک کا کہنا ہے کہ ان کے اصول ان کے عقیدے سے چلتے ہیں ’میں نے ہمیشہ اخلاقی صداقت کے لیے اخلاقی سچائی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ میری ساری زندگی عوامی خدمت کے بارے میں رہی ہے۔ اور یہ چرچ کے دروازے پر ختم نہیں ہو جاتی، یہ یہیں سے شروع ہوتی ہے۔‘

اپنی جیت کی پیش گوئی کے بعد جارجیا کے عوام سے پیغام میں انھوں نے کہا: ’مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا۔ اور میں آج رات آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں سارے جارجیا کے لیے کام کرنے سینیٹ میں جا رہا ہوں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp