انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز بھرنے کے بعد مسافر بردار طیارہ غائب
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز بھرنے کے بعد ایک مسافر بردار طیارہ غائب ہو گیا ہے۔ اس طیارے پر پچاس افراد سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سری وجائیا کے ایئر بوئنگ 737 سے پونتیانک جاتے ہوئے، مغربی کالیمنتن صوبے میں رابطہ منقطع ہو گیا۔
فلائیٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائیٹ راڈار 24 ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ ایک منٹ سے کم وقت میں تین ہزار میٹر بلندی سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
Latest posts by بی بی سی (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).