نامعلوم وجہ سے فریکونسی گرنے سے پورے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن


پورے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے. بجلی اور پانی کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے عوام سے تحمل کی اپیل کی ہے.

عمر ایوب نے کہا کہ

“‏بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے

فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے

اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا

عوام سے تحمل کی اپیل ہے

‏تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں

بطور وفاقی وزیر پاور میں خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں

عوام کو وقتا فوقتا بحالی سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا

‏ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے

فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سینڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے

فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں

‏تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں

وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں

ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے

ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے

ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے

‏این ٹی ڈی سی کے سنگجانی اور مردان گرڈ میں بجلی بحال ہوگئی ہے

تاہم ابھی انفرادی فیڈرز کی بجلی بحالی جارہی ہے۔

‏این ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاون میں بھی بجلی بحال

انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).