نائیجیریا: لاگوس کے ’تھرڈ مینلینڈ برج‘ پر چھ ماہ سے ٹریفک کی مشکلات


Traffic on the Third Mainland Bridge, Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello
نائجیریا اور افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی والے شہر لاگوس کے رہائشیوں کو معمول سے زیادہ ٹریفک کی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ ایک اہم پل کا ٹریفک کے لیے بند ہونا ہے جسے تھرڈ مینلینڈ برج کہا جاتا ہے۔

A diversion sign on the Third Mainland Bridge, Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

گذشتہ برس 25 جولائی سے پل کی صرف ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے کیونکہ یہاں ضروری مرمت کا کام جاری ہے۔

Third Mainland Bridge free of traffic, Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

لاگوس ایک گنجان آباد شہر ہے جس کے ٹریفک جام بہت مشہور ہیں۔ یہ کئی جزیروں پر مشتمل ہے اور پھر زمین تک پھیلا ہوا ہے، جہاں رہنا نسبتاً سستا ہے۔

The bridges connecting the Lagos mainland to the islands
BBC/Ayo Bello

تھرڈ مینلینڈ برج 1980 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس کی لمبائی 11 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

یہ تین پلوں میں سے سب سے زیادہ لمبا اور مصروف ہے جو زمینی علاقے کو جزیروں سے ملاتا ہے، جو شہر کی معیشت کا دل ہیں اور جہاں سب سے مہنگے علاقے ہیں۔

A welder on the Third Mainland Bridge, Lagos, Nigeria

BBC/Ayo Bello

مرمت کے کام کے دوران ٹریفک کو چلتے رہنے دیا گیا، جو کہ پل کی ایک سائیڈ تھی۔ یہ سائیڈ آدھی رات سے لے کر دوپہر تک زمینی علاقے کو جزیروں سے ملاتی ہے۔

Traffic on the Third Mainland Bridge, Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

اگلے 12 گھنٹوں میں گاڑیاں دوسری سمت میں یعنی واپس زمین کی طرف سفر کر سکتی ہیں۔ متضاد سمتوں میں یہ سفر درحقیقت کم اجرتوں پر کام کرنے والے لوگوں کے سفر کی عکاسی ہے جو اپنی ملازمتوں کے سلسلے میں جزیروں پر آتے ہیں۔

A worker and ambulance on the Third Mainland Bridge, Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

لوگ شکایتیں کر رہے ہیں کہ پل پر کام کی وجہ سے ان کا سفر اب بہت زیادہ وقت لیتا ہے۔

ایک تاجر بولا جی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم کام کے لیے بہت جلدی نکلتے ہیں لیکن پھر بھی لیٹ پہنچتے ہیں جو کہ اچھا نہیں ہے۔‘

Commuters at a bus stop in Lagos,Nigeria

BBC/Ayo Bello

دوسرے کئی لوگوں کی طرح وہ بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہیں لیکن بولا جی کہتی ہیں کہ بہت کم بسیں چل رہی ہیں اور جو چل رہی ہیں ان کا کرایہ بہت زیادہ ہے۔

’راستہ بند ہونے سے پہلے ہم کو ایک بس کے لیے 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا تھا، لیکن اب ہم ایک گھنٹے سے زیادہ یہاں انتظار کر رہے ہیں جو کہ اچھا نہیں ہے۔ اور وہ بسوں کے کرائے بڑھاتے جا رہے ہیں۔ ‘

Someone directing traffic on the Third Mainland Bridge, Lagos, Nigeria

BBC/Ayo Bello

ایک اور تاجر جارج اُن سے اتفاق کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پل کے جزوی طور پر بند ہونے سے پہلے بسیں زیادہ جلدی آتی تھیں اور ان کا اتنا کرایہ بھی نہیں تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ شام کا رش کا وقت سب سے برا ہوتا ہے۔

Traffic leading to Third Mainland Bridge in Lagos, Niger
BBC/Ayo Bello

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جزیرے تک جانے میں اتنا وقت نہیں لگتا لیکن واپس آنے میں ہمیشہ کم از کم دو گھنٹے لگتے ہیں۔

A woman walking on the Third Mainland Bridge in Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

پل پر پیدل چلنا اتنا عام نہیں ہے، کیونکہ ایک تو اس کی لمبائی بہت زیادہ ہے دوسرا اس بات کا بھی خدشہ لگا رہتا ہے کہ ’علاقے کے لڑکے‘ کہلانے والے مقامی گینگ لوٹ لیں گے۔

یہ خاتون پل کے ساتھ تھوڑی دور تک ہی چل رہی ہیں تاکہ بس لے سکیں۔

Workers doing repairs on the Third Mainland Bridge in Lagos, Nigeria

BBC/Ayo Bello

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پل کو کئی دنوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ایسا اس لیے کیا گیا تھا کہ کنکریٹ ڈالی جا سکے، کیونکہ گاڑیوں کی وجہ سے پل کے لرزنے کے باعث صحیح طریقے سے کنکریٹ نہیں ڈالی جا سکتی تھی۔

Closed signs on the Third Mainland Bridge in Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

پل کو جنوری میں دوبارہ کھلنا تھا لیکن ابھی اسے ایک مہینہ آگے کر دیا گیا ہے۔ اس تاخیر کا الزام پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہروں پر لگایا جا رہا ہے۔ یہ مظاہرے اینڈ سارس ہیشٹیگ کے زیرِ انتظام پورے ملک میں اکتوبر میں ہوئے تھے۔

Work being carried out on the Third Mainland Bridge in Lagos, Nigeria
BBC/Ayo Bello

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp