’بیٹی وہ خوشیاں دکھائے جو آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں’


ورات کوہلی اور انوشکا شرما
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے2017 میں اٹلی میں شادی کی۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کے گھر بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کو مبارکباد دی جا رہی ہے اور ہیش ٹیگ ورات کوہلی، انوشکا شرما اور بیبی گرل ٹرینڈ کر رہا ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ۔

کوہلی نے ٹوئٹر پر اس خبر کو شیئر کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد یہ ٹرینڈ کرنے لگا۔

کوہلی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا ، ’ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

https://twitter.com/imVkohli/status/1348580955594768385

دونوں ستاروں کو انڈیا اور پاکستان سے مبارکباد کے پیغام دیے گئے

انڈین ٹیم کے کھلاڑی یزوندرا چہل اور عرفان پٹھان نے دونوں کو مبارکبارد دی

https://twitter.com/yuzi_chahal/status/1348601584846925824?s=20

https://twitter.com/IrfanPathan/status/1348584335067074566?s=20

ہاردک پانڈیا نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘چھوٹی کو بڑی سی جپھی جو آپ کو وہ خوشیاں دے گی جنہیں آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہونگی۔’

https://twitter.com/hardikpandya7/status/1348592982660763648?s=20

انڈین بیڈمنٹن پلیئر سینا نہوال نے بھی مبارکباد دی

https://twitter.com/NSaina/status/1348581388132311041

اے بی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘دھونی کی بیٹی، روہت کی بیٹی اور اب ورات کی بھی بیٹی’۔

انہوں نے آگے سوالیہ نشان کے ساتھ لکھا ‘مستقبل کی انڈین ٹیم؟’

https://twitter.com/abtweet19/status/1348596701867569156?s=20

پاکستانی سپورٹ صحافی عبدالغفار اور اہتشام الحق نے بھی کوہلی کو مبارکباد بھیجی۔

یہ بھی پڑھیے

’انوشکا اور کوہلی کی خوشخبری، اب تیمور کا کیا ہو گا‘

’حمل کے دوران سنی سنائی باتوں پر ہرگز نہ جائیں‘

حاملہ خواتین کو کروٹ سونے کا مشورہ کیوں؟

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔

انڈین کپتان نے ٹوئٹر پر اپنے لاکھوں مداحوں کو لکھا ‘انوشکا اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کو شروع کرنے میں بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔’

اس اعلان کے بعد ، شائقین نے اس خبر کی خوشیاں منانے اور مبارکباد دینے کے لیے انسٹاگرام اور ٹوئٹر کا رخ کیا۔

یہ جوڑا سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے۔ لاکھوں افراد ان کو مختلف پلیٹ فارمز پر فالو کرتے ہیں۔ اس خبر کے اعلان کہ تھوڑی ہی دیر بعد کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ کو دس لاکھ لائکس ملے۔

دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کوہلی آسٹریلیا سے وطن واپس آئے جہاں انڈیا میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ انہوں نے بچے کی ولادت کے لیے رخصت لی۔

سپورٹس سٹارز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سمیت متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32483 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp