وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے


وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ  ندیم افضل چن  نے استعفیٰ دے دیا۔

ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کوئٹہ میں ہزارہ کان کنوں کے قتل پر احتجاج کرنے والی ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے پر نالاں تھے۔ انہوں نے اشاریوں کنایوں میں حکومتی رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا۔

8 جنوری کو اپنے ایک ٹویٹ میں ندیم افضل چن نے لکھا تھا کہ ’‏اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں‘۔

ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی.

خیال رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہو جائے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).