انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 30 سال میں ریکارڈ برفباری


شوپیاں
Majid Jahangir/BBC
شوپیاں کی ایک سنسان سڑک پر تنہا مسافر اپنی منزل کی طرف رواں دواں
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 30 سال بعد اتنی شدید برفباری ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں پانچ پانچ فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں ہونے والی برفباری سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
لوگوں کو راشن حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
پرندوں کو بھی خوراک کی تلاش ہے

کئی دنوں سے سڑکوں پر جمی برف کو صاف نہیں کیا جا سکا ہے اور لوگوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
برف میں دو چار قدم چلنا بھی کوئی پہاڑ عبور کرنے سے کم نہیں
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
ریستوان کی ایک عمارت جو برف میں مکمل طور ڈھک گئی ہے

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہر سال ہی برفباری ہوتی ہے اور لوگ شدید موسم اور برفباری کے عادی ہیں لیکن اس سال اس کی شدت کہیں زیادہ ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
سرد موسم اور برفباری سے گنجان آباد علاقے بھی سنسان پڑے ہیں
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
برف کی چادر اوڑھے شوپیاں کی ایک بستی

ہر شے پر برف کی سفید چادر جمی ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔

لوگ حیران ہیں کہ موسم کی شدت میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور کبھی کبھار کوئی گاڑی نظر آ جاتی ہے
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر

Majid Jahangir/BBC
سردی کی شدت سے ہر چیز منجمد ہو گئی ہے

سرد موسم میں گرم کپڑوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے، جس سے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے.

سرینگر میں گرم کپڑے دھڑا دھڑ بک رہے ہیں۔

कश्मीर

Majid Jahangir/BBC
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر
Majid Jahangir/BBC
بسیں اور بڑے ٹرک بھی برف میں دھنس گئے ہیں

سری نگر کے ایک دکاندار نے بتایا کہ دستانوں، اونی جرابوں اور ٹوپیوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہر طبقے کے لوگوں گرم کپڑے خرید رہے ہیں۔

कश्मीर
Majid Jahangir/BBC
سردی کے دنوں میں کئی علاقے سنسان پڑے ہیں

سڑکوں پر جمی برف کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی دقت پیش آ رہی ہے اور لوگ انتظامیہ اور حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر
Majid Jahangir/BBC
لوگ اپنے گھروں اور دکانوں کے سامنے سے خود برف صاف کر رہے ہیں
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر
Majid Jahangir/BBC
برف کو ہٹانا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ان علاقوں کے لوگ اس کام کے عادی ہیں

عبدالحمید نامی ایک شہری نے بتایا کہ سردی بعض اوقات صفر ڈگری سے بھی کم ہوتی ہے اور اتنی شدید سردی میں بغیر ٹوپی، مفلر اور دستانوں کے گھر سے نکلا نہیں جاتا۔

कश्मीर
Majid Jahangir/BBC
مرکزی بازاروں میں بھی سڑک کے دونوں جانب برف کے انبار لگے ہوئے ہیں
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر
Majid Jahangir/BBC
لوگوں کا مسجدوں تک پہنچنا مشکل بن گیا ہے

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ انتظامیہ نے کووڈ ویکسین کو برف سے متاثرہ بعض علاقوں تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp