چھوٹے کاروبار اور مصنوعی ذہانت کا استعمال


مصنوعی ذہانت ڈیجیٹل دنیا میں اپنی جگہ بنا رہی ہے ، اس سے بہت تیزی سے بہتری آ سکتی ہے۔ آج ہم کچھ کاروباروں اور ان میں ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتری لا سکتے ہیں کو موضوع گفتگو بنائیں گے۔

بہت سی ایسی کمپنیاں ہے جو کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے اور نئی مارکیٹوں میں اپنے قدم جما رہی ہیں۔ یہ وقت نئے آنے والوں کے لیے اس لئے بہتر ہے ، اب معلومات کی فراہمی کے بہت سے پیچیدہ اور فرسودہ طریقوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت کاروباری حضرات اپنے کام میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں۔

1۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیکس ریٹرنز

اس سروس کی بدولت پیچیدہ قانونی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے اکثر کاروباری حضرات کو اپنے ٹیکس ریٹرنز کے سلسلے میں کسی ماہر کی مدد لینی پڑتی ہے جو ان کے کھاتوں کا حساب کتاب بہتر طریقے سے کر کے ملکی قوانین اور ٹیکس ریٹرنز کے قواعد کے تحت ان کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروا دیں۔  ایک ایسی ایپ بنائی جائے جو ملک کے قوانین اور ٹیکس ریٹرنز کے قواعد کو سامنے رکھ کر تیار ہو اور اس کے ذریعے کاروباری حضرات بغیر کسی بیرونی مدد کے خود ہی اپنی کا ٹیکس ریٹرنز جمع کروا سکیں۔

2 زراعت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور مصنوعی ذہانت کی مدد ہم اس میں بہتری لا سکتے ہیں ، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے بہتری لائی جا سکتی ہے ہے۔ مصنوعی ذہانت کی بدولت زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید طریقہ کار اور فصلوں میں کسی بھی بیماری یا خرابی کی صورت میں ان کی بر وقت نشاندہی سے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسان حضرات کی مڈل مین کے بجائے بینکنگ سہولیات اور کنزیومر مارکیٹ تک رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے اور فصلوں کی نگہداشت نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت سے بہتر انداز میں رہنمائی ممکن ہو سکتی ہے۔

3 مصنوعی ذہانت اور مارکیٹنگ انڈسٹری

مصنوعی ذہانت کی بدولت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے آپ اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور یوزر ایکسپیریئنس میں بہتری لا سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو بہت زیادہ سرمایہ درکار نہیں۔ اس سہولت کی وجہ سے آپ مارکیٹ کی ڈیمانڈز اور تیزی سے بدلتے مارکیٹ ٹرینڈز سے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

4 مصنوعی ذہانت اور کاروباری تجزیہ

مصنوعی ذہانت کی بدولت آپ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے مارکیٹ کی صورتحال اور اپنے آئیڈیاز کے کامیاب ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں ، اس سے ہمیں فرسودہ طریقوں اور سرمایہ خرچ کرنے کے بجائے مارکیٹ میں موجود گیپ کا اندازہ لگانے میں آسانی رہتی ہے اور ہمیں بہتر منصوبہ بندی کر کے اپنے کاروبار شروع کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی بدولت آپ کو مارکیٹ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال اور ملکی و سیاسی حالات کے علاوہ بینکنگ کی سہولیات بھی ملتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت بزنس پلان اور انفراسٹرکچر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور چھوٹے کاروبار کی عالمی مارکیٹ میں رسائی آسان بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری حریف اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بروقت معلومات ملتی ہیں۔

آپ کی نیٹ ورکنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کو ڈیجیٹل دنیا میں موجود مختلف پلیٹ فارمز تک رسائی ملتی ہے جس کی بدولت آپ کو اپنے کاروبار میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے۔

5 کسٹمر سروس اور مصنوعی ذہانت

مصنوعی ذہانت کی بدولت 24 گھنٹے کوئی بھی کمپنی اپنے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ باکس سسٹم بنا سکتی ہے۔ جس سے صارفین انکوائریز، کمپلینٹ، اور کسٹمر فیڈبیک کی مجموعی صورتحال بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔ چیٹ بوٹ کی بدولت کاروبار کے حوالے سے جنرل معلومات بھی آسانی سے فراہم کی جا سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے استعمال سے بہت ساری فٹنس کے حوالے سے ایپس بنائی جا سکتی ہیں اور اپنی ٹورزم انڈسٹری کو بھی سپورٹ کیا جا سکتا ہے اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے

مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے وقت نے یہ ثابت کیا ہے ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کی بدولت بہت سے کاروبار اپنے طریقوں میں بہتری لا سکیں گے اور اس سے آگاہی کے ذریعے ہی ہم بدلتے وقت کے تقاضوں سے خود کو آہنگ کر کے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).