اپنے پارٹنر کو پیار میں دھوکہ دینے والے بھارتی اداکار اور اداکارائیں


بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی کئی ایسی شخصیات ہیں، جنہوں نے پیار تو کیا، لیکن اس کو وہ لمبے وقت تک نبھانے میں ناکام رہے۔ ہم آئے روز کسی نہ کسی ٹی وی سے منسلک فنکار کے بریک اپ کے بارے میں سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ان ٹی فنکاروں کے بریک اپ کے بارے میں، جنہوں نے پیار میں اپنے پارٹنروں کو دھوکہ دیا۔

ٹی وی شو چھوٹی بہو کے سیٹ پر ہی اویناش سچدیو کی ملاقات روبینہ دلیک سے ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کو پیار ہوگیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا، لیکن جب اویناش کی نظریں ٹی وی کے دوسرے فنکاروں پر پڑنے لگیں تو روبینہ نے اپنا رشتہ اویناش سے توڑ لیا تھا۔ روبینہ نے اب ابھنیو شکلا سے شادی کرلی ہے اور یہاں تک کہ اویناش بھی جلد ہی اپنی معشوقہ پلک پرسوانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

اعجاز خان نے ایک دیگر ٹیلی ویژن اداکارہ کی وجہ سے اپنی کاویانجلی کی معاون فنکار انیتا ہسنندانی کا دل توڑ دیا تھا۔ راجیو کھنڈیلوال کے چیٹ شو میں، اعجاز خان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے انیتا کو دھوکہ دے کر بڑی غلطی کی تھی۔

پریانک شرما: پریانک شرما کافی کافی دنوں تک دویا اگروال کے ساتھ رشتے میں تھے، لیکن جب انہوں نے بگ باس کے گھر میں داخلہ لیا، تو وہ بینافشا سونا والا کے قریب ہوگئے۔ اس کے بعد دویا نے پریانک سے اپنا رشتہ ختم کردیا تھا۔

ٹی وی شو یہ ہے کہ محبتیں اسٹار کرن پٹیل کی کامیا پنجابی کے ساتھ بریک اپ پر ایک بڑا انکشاف ہوا تھا۔ کامیا پنجابی نے مبینہ طور پر کرن کو کئی بار دھوکہ دیتے ہوئے پکڑا تھا، جس کے سبب انہوں نے کرن سے رشتہ توڑ لیا تھا۔

دوینکا ترپاٹھی کے ساتھ شرد ملہوترا کا رشتہ تب ختم ہوا تھا، جب دوینکا کو یہ پتہ چل گیا تھا کہ وہ انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔ ٹی وی شو ’بنو میں تیری دلہن’ کے سیٹ پر ملنے کے بعد دونوں نے 8 سال تک رشتے میں رہنے کے بعد 2015 میں بریک اپ کرلیا تھا۔

ٹی وی اداکارہ مسکان اروڑہ کے ساتھ منیش ناگدیو کا رشتہ نہ صرف ان کے سخت تیوروں کے سبب ختم ہوا، بلکہ مسکان نے ان کے خلاف ذہنی تشدد کا معاملہ درج کرایا تھا۔ مسکان کے مطابق، ان کے ساتھ ریلیشن میں رہتے ہوئے منیش دیگر خواتین کو بھی ڈیٹ کر رہے تھے۔

انکت گیرا ناگن فیم ادا خان کے ساتھ کافی دنوں تک رشتے میں تھے، لیکن بعد میں انکت گیرا کا دل ٹی وی شو سپنے سہانے لڑکپن کی اپنی کو-اسٹار روپل تیاگی پر آگیا، جس کے بعد ادا خان کے ساتھ انکت کا بریک اپ ہوگیا۔

مقبول کوریو گرافر اور ڈانس انڈیا میں شرکت کرنے والی میلوین لوئس نے اداکارہ ثنا خان کو چھوڑ دیا تھا، جب انہیں پتہ چلا کہ وہ اسے دھوکہ دے رہی ہیں۔ ثنا خان اور میلوین لوئس ایک سال سے زیادہ وقت تک رشتے میں تھے، لیکن 2020 میں دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا تھا۔ بعد میں ثنا خان نے لوئس پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے دھوکہ دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).