آؤڈی مقامی کمپنی کے ساتھ مل کر چین میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی


Audi car at auto show in Beijing
جرمن کار کمپنی آؤڈی چین میں گاڑیاں بنانے والی سب سے پرانی کمپنی فو کے ساتھ مل کر لگژری الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی۔

فو چین کی تیسری بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے اور اس کی بنائی گئی کاروں میں مشہور ریڈ فلیج بھی شامل ہیں، یعنی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کے زیر استعمال مخصوص لیموزین کاریں۔

چین دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک کار ماکیٹ بھی ہے اور یہاں فو کا مقابلہ مقامی کمپنیوں گیلی اور سائک سے ہے۔

فو اور آؤڈی کی شراکت میں ایک نئی فیکٹری بنائی جائے گی جس میں مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چل پائیں گی؟

پاکستان کی سڑکوں پر الیکٹرک کار چلانے کا تجربہ کیسا؟

امریکی الیکٹرک کار کے مقابلے میں روس کی کلاشنکوف کار

4.6 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے یہ نئی فیکٹری چین کے شمال مشرقی شہر چنگچن شہر میں سنہ 2024 تک تعمیر ہو گی۔

آؤڈی چائنا کے صدر ورنر ایشہورن نے کہا ہے کہ ‘آؤڈی اور فو کے درمیان یہ نئی گہری دوستی آؤڈی کے چینی مارکیٹ میں ایک گولڈن دہائی کا عندیہ ہے۔‘

چین دنیا میں آؤڈی کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں کمپنی نے سنہ 2020 میں سات لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں۔

آؤڈی کی کوشش ہے کہ سنہ 2025 تک چین میں اس کی سیلز کا ایک تہائی الیکٹرک کاریں ہوں۔

اعلان کردہ نئی فیکٹری میں آؤڈی (اور اس کی مالک کمپنی ووکس ویگن) کا حصہ ساٹھ فیصد ہو گا جبکہ فو کا حصہ چالیس فیصد ہو گا۔

Xi Jinping in a FAW Hongqi at a military parade.

فو پہلے ہی آؤڈی کے روایتی کاریں مقامی طور پر تیار کرتا ہے اور اس کے آؤڈی اور ووکس ویگن کے ساتھ پرانے روابط ہیں۔

فو کمپنی 1950 کی دہائی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین ماؤ ژیدونگ کی جانب سے صنعت کاری پر دی جانے والی توجہ کے نتیجے میں بنی تھی۔

اس کی مقبول ترین کار ہونگقی ہے جو کہ سفارتکاروں اور کمیونسٹ پارٹی کے اہلکاروں کے لیے بنائی جاتی تھی۔ تاہم 1980 کی دہائی میں اس کار کی مقبولیت گھٹ گئی اور بعد میں چینی برانڈز کو ترجیح دینے کے تناظر میں دوبارہ بڑھنے لگی۔

چینی صدر سنہ 2015 میں دوسری جنگِ عظیم کے اختتیام کی 70ویں برسی کے موقع پر ملٹری پریڈ میں ہونگقی لیموزین میں ہی سوار نظر آئے تھے۔

فو نے سنہ 2020 میں 30 لاکھ گاڑیاں فروخت کی ہیں جن میں سے دو لاکھ اس کی ہونگقی برانڈ کی کاریں تھیں۔

کمپنی کے منصوبے کے مطابق سنہ 2025 تک بیشتر ہوگقی ماڈل الیکٹرک ہو جائیں گے۔

الیکٹرک کار مارکیٹ

الیکٹرک کار

آؤڈی کی جانب سے یہ تازہ ترین اقدام ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب چین کی الیکٹرک کار مارکیٹ میں سخت مقابلہ جاری ہے۔

انٹرنیشل انرجی ایجنسی کے مطابق سنہ 2019 میں دنیا میں 72 لاکھ الیکٹرک کاریں تھیں اور ان میں سے 47 فیصد چین میں تھیں۔

چینی مارکیٹ میں دیگر اہم کمپنیوں میں ٹیسلا اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی کمپنیوں میں نیو، ای ویز، ایکس پنگ، لی آٹو اور ڈبلیو ایم شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp