جوبائیڈن کی صدارت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے ناخوشگوار پیغام لا رہی ہے


جوبائیڈن نے امریکہ کا صدر بنتے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نامزد ہونے والی ایوریل ہینیس نے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ کو منظرعام پر لائے گی۔ ایورل کا کہنا تھا کہ ”اگر تصدیق ہو گئی تو میں کانگریس کو جمال خشوگی کے قتل کی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ مہیا کروں گی۔“

اخبار لکھتا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے کا مطلب بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر جمال خشوگی کے قتل کی ذمہ داری شہزادہ محمد بن سلمان پر ڈال سکتی ہے۔ مقتول جمال خشوگی کی منگیتر ہیتس سیگیز اور انسانی حقوق کے کئی کارکنوں کی طرف سے بھی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس انٹیلی جنس رپورٹ کو منظرعام پر لائیں جس میں جمال خشوگی کے قتل کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).