کیا سیکولرازم کی بحث نئی ہے ؟


\"Israrکیا مذہب اور سیکولرازم کی لڑائی, ان’ بیانیوں‘ کی لڑائی نئی ہے ؟ کیا یہ کوئی نئے موضوعات ہیں ؟ ہرگز نہیں!
اوبامہ، بش اور ان کی نقل میں پرویز اشرف اور گیلانی بھی یہ بات بار بار کہہ چکے ہیں کہ ’یہ (مذہبی) ہمارے شاندار طرزِ زندگی کا خاتمہ چاہتے ہیں‘۔ہر طرف اسی قسم کی چیخ و پکار اور لرزہ طاری ہے، انھیں مسل، کچل دینے کے مشورے دیے جا رہے ہیں الغرض ان کے حق میں بھی بیانئے جاری ہیں اور مخالفت میں بھی۔لیکن یہ بیانات اور مباحث سنی سنی سی لگتی ہیں، پہلے بھی شاید کہیں تاریخ میں یہ مباحث ہوئی ہیں شاید فرعون کے دربار میں۔
’ان کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں، تمہاری زمین سے بے دخل کر دیں اور تمہارے مثالی طریق زندگی کا خاتمہ کر دیں۔ اپنی ساری تدبیریں اکٹھی کر لو اور ایکا کر کے میدان میں آ جاو¿‘۔ (طہٰ:62,63)
وہی بیانیے کی بحث محل میں چل رہی ہے
ذرا اور دیکھتے ہیں
سود لینا بند کردو، بے جا مال مت کھاو¿، ادھار کو کاروبار نہ بناو¿ یہ درست(حلال) نہیں -سیکولر جوابی بیانیہ مثلاً پیسے ”ڈی ویلیو“ ہوتے ہیں، قرضے دے کر کون بیوقوف بیٹھ سکتا ہے وغیرہ وغیرہ یہ بحث بھی قدیم تاریخ میں مل جاتی ہے۔
ا±س نے کہا” اے میری قوم کے لوگو…. اور ناپ تول میں کمی نہ کرو۔
اے برادرانِ قوم، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو۔
انہوں نے جواب دیا”اے شعیب ، کیا تیری نماز تجھے یہ سکھاتی ہے ؟کہ ہم کو اپنے مال میں اپنے منشا کے مطابق تصرف کرنے کا اختیار نہ ہو؟ بس تو ہی تو ایک عالی ظرف اور راست باز آدمی رہ گیا ہے !\'(سورة ہود880 )
وہی بحثیں آج بھی ویسے کی ویسی موجود ہیں-
لیکن فرعون جب ڈوبنے لگا تو \”مولوی\” ہو گیا کہتا تھا میں ایمان لایا بنی اسرائیلیوں کے رب پر-
تھوڑے کہے کو زیادہ سمجھیں۔
وما علینا الا البلاغ المبین


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments