سمیع ابراہیم کے پروگرام میں’ججز کے خلاف عامیانہ تجزیے‘ پر بول نیوز کا لائسنس 30 دن کے لیے معطل، 10 لاکھ روپے جرمانہ


پیمرا نے بول نیو کا لائسنس 30 روز کے لیئے معطل اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بول نیوز پر سمیع ابراہیم کے پروگرام میں سینئر کورٹ رپورٹر میاں داؤد نے عدلیہ کے فاضل ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر عامیانہ گفتگو کی۔ جس پر پیمرا نے چینل کو نوٹس بھجوایا اور سات یوم میں اپنا موقف پیش کرنے کو کہا لیکن چینل نے نشر کردہ مواد کو سپریم کورٹ کے احکامات اور پیمرا کی پالیسی کے مطابق قرار دیا۔

جس پر پیمرا نے اب ان پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے اور ساتھ ہی 30 دن کی چینل کی بندش کا بھی اعلان کردیا ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).