اگلی بار عمران خان کے کہنے پر انتخابات میں کون حصہ لے گا؟‘ الیکشن ہارنے پر ارباب غلام رحیم کا شکوہ


 (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم پی ایس 52 پر الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر برس پڑے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کارکنوں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف عمرکوٹ میں اللہ والا چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن ڈھائی سال گزر گئے انہوں نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم الیکشن میں حصہ لینے کا کہہ کر دوبارہ بات تک نہیں سنتے۔ اگلی بار ان کے کہنے پر الیکشن میں کون حصہ لے گا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).