حکومت نے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلہ کر لیا


وفاقی حکومت نے ساڑھے سات سو ایکڑ اراضی پر مشتمل اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر بجٹ سپورٹ کے لیے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارک کے عوض اجارہ سکوک بانڈ جاری کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ابتک نیوز کےمطابق وفاقی حکومت نے مالی مشکلات اور بجٹ سپورٹ کے لئے قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایف نائن پارک اسلام آباد کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پارک کی 750 ایکڑ زمین گروی رکھ کر بجٹ سپورٹ کے لیے قرض حاصل کیا جائے گا۔ پارک کے عوض اجارہ سکوک بانڈ جاری کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے سمری کابینہ کو ارسال کردی جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک اینڈ انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے تین بینکوں کا کنسورشیم بن چکا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر 500 ارب روپے قرض لیا ہے جبکہ مئی 2020 میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ 200ارب روپے قرض لیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).