ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی: وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نےانکشاف کیا ہے کہ میں نے کرپشن کےحوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیدیا اور کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد اپنی پارٹیوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے حکومت کے جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔

عمران خان نے قبضہ گروپ آپریشن پر عثمان بزدار کو مبارک دی اور کہا کہ لاہور میں بڑا محل گرتے دیکھا، لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟ یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف بےنقاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء نے کہا تھا کہ اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھے بغیر اس پر تبصرہ کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).