غیر ملکی شراب کی ساڑھے 9 ہزار بوتلیں پکڑی گئیں


پاکستان کسٹمز نے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی تقریباً ساڑھے 9 ہزار بوتلیں برآمد کر لیں۔ چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر پریوینٹو ثاقب سعید نے کسٹمز کی کھلے سمندر میں اہم کارروائی پر پریس کانفرنس کی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا اور دبئی سے شراب کی بڑی کھیپ پاکستان اسملگنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق کراچی سے 70 ناٹیکل میل دور سمندر میں کسٹمز نے شراب سے لدی لانچ قبضے میں لے لی ہے، جس سے غیر ملکی شراب کی 9 ہزار 432 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق لانچ سے برآمد ہوئی شراب میں مہنگے برانڈ بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی شراب کی مالیت 17 کروڑ روپے ہے۔

کسٹم حکام نے شراب اسمگلنگ میں ملوث المدد بوٹ بھی ضبط کرلی ہے، اس بوٹ کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).