چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور


\"chairmanوزیرا عظم نواز شریف نے ناصر جعفر کا پی آئی اے کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ منظور کر کے سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کو چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا۔
ناصر جعفر نے دو روز قبل پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران کراچی میں دو ملازمین کی ہلاکت پر استعفیٰ دیا تھا۔ پرائم منسٹر ہاوس کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کر کے سیکرٹری ایوی ایشن کو چیئرمین کا چارج دے دیا۔سیکرٹری ایوی ایشن پی آئی اے کی صورت حال پر وزیرا عظم کو رپورٹ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments