امید کا پیغام لے کر آیا ہوں، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے: آصف علی زرداری


\"\"پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ کے پرائیویٹ لائونج میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور منظور وسان سے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری تقریباً ڈیڑھ سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے ہیں ۔ بعد ازاں آصف علی زرداری نے پنڈال میں پہنچنے کے بعد پارٹی کارکنوں کو دیکھ کر پرجوش انداز میں ہاتھ ہلائے ، سابق صدر آصف علی زرداری کو ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ لانے کیلئے وہی ٹرک منتخب کیا گیا ہے جس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کارساز میں پہنچی تھیں ۔ کارکنوں سے خطاب کے دوران زرداری نے کہا کہ عوام کے اس خلوص کو دیکھ کر مجھے لاہور کی یاد آگئی ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ کس طرح ہمارے بچوں اور معصوم کارکنوں کو شہید کر دیا گیا ، بی بی آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ، آج دنیا کے لوگ پاکستان کے حوالے سے مایوس ہیں مگر میں ملک کے حوالے سے مایوس نہیں میں امید کا پروگرام لے کر آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن انشا ء اللہ کشمیر پاکستان بنے گا۔ آصف زرداری نے کہا کہ میں نے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان دنیا کا پرامن ملک ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمیں ایک بار پھر حکومت کرنے کا موقع ملے گا ، آصف زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ چلیں گے اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments