‘وونڈر وومن’ کا نیا مشن کیا ہے؟


فائل فوٹو
 

ویب ڈیسک — فلم ‘ونڈر وومن’ کے اپنے کردار کی طرح گال گڈوٹ ایک بار پھر ایک نئے مشن کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ اس بار وہ دستاویزی فلم پر کام کر رہی ہیں۔

​اسرائیل سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ اداکارہ گال گڈوٹ بطور ایگزیکٹو پرڈیوسر ایک مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم سیریز ‘اِمپیکٹ’ پر کام کر رہی ہیں۔دستاویزی فلم کی یہ سیریز اپریل کے وسط میں ‘نیشنل جیوگرافک چینل’ پر نشر کی جائے گی۔

گال گڈوٹ کی یہ دستاویزی فلم اُن چھ خواتین پر مشتمل ہے جنہوں نے مختلف علاقوں میں رہتے ہوئے غربت، تشدد، امتیازی سلوک، جبر اور قدرتی آفات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

دستاویزی فلم برازیل، کیلی فورنیا، پورٹو ریکو سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی آپ بیتی پر مشتمل ہے۔​

دستاویزی فلم سیریز کے حوالے سے گال گڈوٹ کا کہنا تھا کہ وہ دستاویزی فلم میں دکھائی دینے والی خواتین کو حیرت زدہ کر دینے والی خواتین کہتی ہیں کیوں کہ یہ حقیقی زندگی کی سپر ہیروز ہیں۔

ونڈر وومن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے بقول وہ تو مخصوص لباس پہن کر فلم کے سیٹ پر جاتی تھی اور ایسی لڑائی لڑتی تھیں جس پر یقین کیا جائے۔ لیکن دستاویزی فلم میں جن کی کہانی ہے وہ حقیقت میں ایسے کارنامے انجام دینے والی حقیقی خواتین ہیں۔

واضح رہے کہ گال گڈوٹ نے 2016 میں پہلی بار فلم ‘ونڈر وومن’ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ 2020 میں اس فلم کے سیکوئل ‘ونڈ وومن 1984’ میں ایک بار پھر مرکزی کردار اُن کے حصے میں آیا۔

گال کا کہنا تھا کہ “میرے یقین کا طریقہ ونڈر وومن کے اعتقاد کے نظام سے بہت قریب تر ہے۔ میں محبت، مثبت عمل اور امن کی حامی ہوں اور یہی مجھ پر بہت جچتا بھی ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments