کسان آندولن پر پرینکا چوپڑا خاموش کیوں ہیں: سابق پورن سٹار میا خلیفہ کا سوال


سابق پورن سٹار میا خلیفہ (Mia Khalifa) نے بھارت میں کسان آندولن پر پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopara) کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ پرینکا چوپڑا نے کسان آندولن کے بارے میں آخری بار دسمبر میں اپنی رائے دی تھی۔

یاد رہے کہ دہلی میں گتزشتہ کئی ہفتوں سے کسان اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کے آندولن کی حمایت میں آواز اٹھانے پر تنقید کی زد میں آنے والی سابق پورن اسٹار میا خلیفہ (Mia Khalifa) نے اب پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra)  کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔

میا خلیفہ نے ٹوئٹ کرکے لکھا ہے، ’کیا مسیز جوناس بولنے والی ہیں؟ میں صرف یہی جاننا چاہتی ہوں’۔ مجھے یہ بیروت کی بربادی کے وقت شکیرا کی خاموشی جیسی لگ رہی ہے، سائلنس’۔ ۔

میا خلیفہ کے اس ٹوئٹ پر کئی حلقوں نے حمایت کی ہے تو کچھ نے میا خلیفہ کو یاد دلایا ہے کہ دسمبر میں ہی پرینکا چوپڑا کسان آندولن پر اپنی رائے رکھ چکی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان دنوں پرینکا چوپڑا اپنی کتاب کے پرموشن میں مصروف ہیں، ایسے میں وہ کسی طرح کا خسارہ نہیں اٹھانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ کسان آندولن پر بالی ووڈ ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے دسمبر میں آخری بار اپنی رائے دی تھی۔ پرینکا چوپڑا نے دسمبر میں دلجیت دوسانجھ کے ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کیا تھا۔

پرینکا چوپڑا نے لکھا تھا کہ ’ہمارے کسان ہندوستان کے فوڈ سولجر ہیں۔ ان کے خوف کو دور کیا جانا چاہئے۔ ان کے مطالبات کو پورا کرنا چاہئے۔ ایک مضبوط جمہوریت ہونے کے ناطے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ کسانوں کی پریشانیوں کا جلد حل ہوسکے۔

پرینکا چوپڑا کے اس ٹوئٹ پر کنگنا رانوت نے پرینکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ کو آڑے ہات لیتے ہوئے ان پر کسانوں کو بھڑکانے کا الزام لگایا تھا۔

ہندوستان میں کسان بل کو واپس لینے کا مطالبے کرنے والے کسان آندولن پر گزشتہ ہفتے میا خلیفہ اور پاپ سنگر ریحانہ نے حمایت دی ہے۔ اس کے علاوہ کئی بین الاقوامی شخصیات نے اس موضوع پر اپنی رائے دی ہے۔ ماحولیات کی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسان آندولن والی جگہ سے انٹرنیٹ کنکشن کاٹے جانے پر ٹوئٹ کیا تھا کہ ’حقوق انسانی کا استحصال ہو رہا ہے’۔ اس پر ہندوستانی وزیر خارجہ نے ان شخصیات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کے داخلی معاملات میں دخل نہ دیں، اور کسی بات سے متعلق پوری جانکاری حاصل کر کے ہی کسی موضوع پر تبصرہ کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments