مزید ویڈیوز بھی سامنے آسکتی ہیں: ڈاکٹر شبہاز گل


وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ایک زائد ویڈیوز ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کل کوئی اور ویڈیو بھی منظر عام پر آ جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو 2018 میں جو ویڈیو دکھائی گئی تھی، وہ ان ویڈیوز میں سے نہیں تھی۔ وزیراعظم نے ثبوت کی بنیاد پر ہی پارٹی سے 20 لوگوں کو باہر نکالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دیگر پارٹیوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے اوپر الزام کون لگا رہا ہے۔ جو شخص پکڑا گیا اس کی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے اور زیادہ وزن نہیں دینا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments