رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم سہیل لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سینیٹ انتخابات سے پہلے بڑا نقصان پہنچ گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم سہیل لغاری نے پارٹی چھوڑںے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پانچ ارکان اور بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یوتھ لائی اور یوتھ کو ہی باہر پھینک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سردار خرم لغاری چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی کے عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments