ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے سابق معاون خصوصی کو تحریک انصاف میں نیاعہدہ مل گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کابینہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو نیا عہدہ دے دیا۔ انہیں’انصاف ویلفیئر ونگ‘کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کیا گیا ۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپریل 2018 میں عارف یوسف اور دیگر 19 ارکان صوبائی اسمبلی کو 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پشاور کے اخبارات میں دوبارہ تعیناتی پر مبارک باد کے اشتہارات بھی چھپوائے گئے تھے

عارف یوسف نے ووٹ فروخت کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے دیگررہنمائوں کے ہمران عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔

عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کےخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments