قرآن اٹھا کر سینیٹ کا ووٹ بیچنے سے انکار کرنے والا رکن بھی وڈیو میں موجود ہے


سنہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے عوض ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کی سامنے آنے والی ویڈیو میں نظر آنے والا ایک رکن ایسا بھی ہے جس نے قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض ووٹ نہیں بیچا۔

یہ سابق رکن اسمبلی سردار ادریس ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ وائرل ویڈیو میں سردار ادریس کو رقم لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن جب 2018 میں عمران خان نے ایکشن لیا تھا تو موصوف نے ایبٹ آباد پریس کلب میں اس الزام کو’ پوری پہاڑی پٹی‘ پر الزام قرار دیا تھا۔

سردار ادریس نے قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ انہوں نے سینیٹ کے ووٹ کے چار کروڑ روپے نہیں لیے اور دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پارٹی کی لسٹ کے مطابق سینیٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیے ہیں۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اس وقت جمہوری وطن پارٹی کا حصہ تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments