مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا گیا


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عطا اللہ تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق عطا تارڑ کو بغیر کسی وجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کل ڈسکہ میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاری کر رہے تھے۔ یہ جلسہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے رکھا گیا ہے۔

جسلے میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی شرکت کرنا ہے۔ تاہم جلسہ سے ایک دن قبل عطا تارڈ کو ڈسکہ پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments