کوئی گھر آ کر بھی پیشکش کرے گا تو ملک سے باہر نہیں جاؤں گی: مریم نواز


گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے، اپوزیشن آج کم بات کررہی ہے اور حکومتی جماعت زیادہ بول رہی ہے جب کہ جو حالات میں دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حکومت سے کوئی درخواست نہیں کروں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے۔ مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔ میری چھوٹی سے سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔ مجھے کہیں نہیں جانا، پاکستان میں ہی رہنا ہے۔ میرے گھر پر آ کر بھی کوئی پیشکش کرے تو پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ہماری مکمل کوشش ہےکہ سینیٹ میں اچھے لوگ آئیں، ن لیگ میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے اور پارٹی نے ان کو ٹکٹ دیا جن کی سیاسی جدوجہد ہے۔ اپنے والد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کسی ارب پتی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments