شہزاد اکبر سے ملاقات کیلئے ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا: کاوے موسوی


برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی۔

براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کے مطابق 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں خود بھی شریک ہوئے تھے۔

کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔ ڈیوڈ روز چاہتے تھے کہ اگر کاوے موسوی کو پاکستان سے اپنی رقم مل جائے تو ان کے گھر کا قرض کاوے موسوی ادا کریں جو کہ 250000 پاؤنڈ تھا۔

اس حوالے سے ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کرائی تھی اور یہ کہ کاوے موسوی نے انھیں رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن انھوں نے لینے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کی کرپشن پر سٹوری کی تھی جنہیں بعد ازاں شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ اس بارے میں لندن عدالت کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments