چئیرمین نیب ویڈیو سکینڈل: احتساب عدالت نے طیبہ گل اور فاروق نوال کو بری کر دیا


چئیرمین نیب مبینہ ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل اور ان کے شوہر فاروق نوال کو آج احتساب عدالت نے باعزت بری کر دیا۔

طیبہ گل پر ویڈیو کیس میں چیرمین نیب اور دوسروں کو بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم شواہد پر بری کر دیا احتساب عدالت کے جج اسد علی نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

طیبہ گل نامی خاتون کا نام گذشتہ برس پاکستان کے میڈیا میں اس وقت سامنے آیا تھا جب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے بارے میں ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا تھا تاہم انھوں نے تمام الزامات مسترد کر دیے تھے اور اسے اپنے خلاف پراپیگنڈہ قرار دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments