یوکرین میں پیسوں کی وصولی کے لیے حکام کی جانب سے قرض دار کے زیر جامہ کی نیلامی


زیرجامہ

Setam

یوکرین میں قرض نادہندگان پر مارے جانے والے چھاپوں میں ضبط کیے گئے انڈرویئر کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ زیر جامہ یوکرین کے مرکزی شہر کریوی ریح میں ضبط کیے گئے اور وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر ان کی نیلامی کا اشتہار دیا گیا ہے۔ جس کے ایک جوڑے کی قیمت 19.4 ہریونیا یعنی 0.70 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث یوکرین میں رجسٹر قرضہ داروں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بی بی سی یوکرین کو دستیاب سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ برس یوکرین میں قرضہ لینے والوں کی تعداد 3 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انعام یافتہ کبوتروں کی نیلامی

فلمی ستاروں سے وابستہ یادوں کی نیلامی

چینی شاہی مہر کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی

واضح رہے کہ گذشتہ برس قرض نادہندگان سے ضبط کیے گئے پالتو کتوں کی نیلامی پر یوکرین کے سوشل میڈیا پر کافی غصہ پایا گیا تھا۔

کتا

Setam

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے دسمبر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یوکرین کو کئی دہائیوں میں بدترین اقتصادی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے جس سے ملک کی کل 41 کروڑ آبادی میں سے 9 کروڑ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تحقیق کے مطابق وبا کے آغاز سے یوکرین میں 40 فیصد سے زیادہ خاندانوں میں کم از کم ایک شخص بیروگار ہوا ہے۔

یورکین میں قرض داروں کی جائیداد نیلام کرنے کا آن لائن سسٹم 2015 میں لانچ کیا گیا تھا اور وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ ملکیت کی پراپرٹی فروخت کی جا چکی ہے۔

وزارت کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے ضبط کی گئی پراپرٹی کو یتیم خانوں، ہسپتالوں اور سکولوں کے چندے کے لیے بھی استمال کیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32302 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp