مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے


مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔  مشاہد اللہ خان کی عمر 68 برس تھی۔

مشاہد اللہ خان کی پیدائش راولپنڈی کی تھی لیکن وہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ کراچی میں رہے اور یہاں سے مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑتے رہے۔ 1990 سے مسلم لیگ کا حصہ بنے۔ مشرف آمریت کے خلاف مزاحمت میں پیش پیش رہے۔ 2009 سے پارٹی کی ٹکٹ پر مسلسل سینیٹر چلے آ رہے تھے۔ مشاہد اللہ خان نواز شریف کے گزشتہ دورِ حکومت میں ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر بھی رہے۔

2021 کے سینیٹ انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کو ایک بار پھر ٹکٹ دیا گیا تھا لیکن پارٹی کے اندر ان کی مخالفت جاری تھی کہ وہ 17 فروری کی رات سینیٹ انتخابات سے دو ہفتے قبل ہی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments