اسلام آباد میں جاری بلوچ مسنگ پرسن دھرنے کے پانچ رہنما گرفتار، چار لاپتہ


اسلام آباد میں گزشتہ کئی دن سے بلوچ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین کے جاری دھرنے کے پانچ رہنما گرفتار جبکہ چار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بلوچ مسنگ پرسن کیمپ میں موجود سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ ’لاپتہ افراد کے دھرنے میں موجود ہمارے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں ان سے ہمارا رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔ ہمارے کچھ اور ساتھی بھی ہمیں نہیں مل رہے ہیں جن کے لئے ہم اسلام آباد کے تین پولیس تھانوں میں پوچھنے گئے ہیں لیکن ابھی تک ساتھیوں کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں ہو رہا ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق گرفتار و لاپتہ افراد میں سرور بلوچ، طلال بلوچ، ابو بکر بلوچ، سلمان بلوچ، اکرام بلوچ، باول بلوچ، مقصود بلوچ، حمید بلوچ اور یاسر بلوچ شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پانچ بلوچ افراد کو پولیس کی جانب سے گرفتار ہوتے ہوئے عینی شاہدین نے دیکھا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد چار ہے۔

منتظمین کے مطابق انہوں نے تمام پولیس سٹیشنز میں پتہ کیا مگر ان کے کسی ساتھی کا تاحال اتا پتا معلوم نہیں ہو سکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments