ووٹ بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر حکومتی بدمعاشی کے مناظر عوام نے دیکھے، سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشنز کا عملہ لاپتہ کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لاپتہ ہوگئے، الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے، مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لیے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پر ڈاکا ڈالا گیا۔
الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ واہ، عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے۔

ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے، جو بھی کر لیں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔ پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پہ عذاب ہی آتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments