پی ایس ایل6: کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پہلی وکٹ گر گئی


پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن کا آعاز ہو چکا ہے۔ پہلے میچ میں کراچی کنکز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر آمنے سامنے ہیں۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اب ے کچھ دیر پہلے تک کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے سرفراز اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔

کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پہلی وکٹ 6رنز پر گرگئی۔ جب ٹام بینٹن پانچ رنز بنا کر عماد وسیم کی گینلا پر آوٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے دونوں کے درمیان پی ایس ایل میں 10 میچز کھیلے گئے ہیں۔ کوئٹہ کا پلہ بھاری 7 میچز جیتے ہیں کراچی کنگز نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 6: کرس گیل گھاٹے کا سودا تو ثابت نہیں ہوں گے؟

زاہد محمود: بڑے بھائی نے کہا ʹآپ کو اب صرف کرکٹ گراؤنڈ میں دیکھوںʹ

پی ایس ایل کا نیا گانا: ’نصیبو کا پارٹ سٹیڈیم میں بجے گا تو شائقین پاگلوں کی طرح چیخیں گے‘

پی ایس ایل 6 صرف لاہور اور کراچی میں ہوگا

اس سے پہلے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نشر کی گئی۔ نصیبو لال اور آئمہ بیگ کا گایا ہوا پی ایس ایل کا آفیشل گانا پیش کیا گیا۔

یہ تقریب پہلے سے ہی ترکی میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس موقعے پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے مطابق اس سال پی ایس ایل صرف کراچی اور لاہور میں کھیلا جارہا ہے اور پی ایس ایل 6 کے تمتم میچزکراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل 2021 میں مجموعی طورپر34 میچ کھیلےجائیں گے۔ پی ایس ایل 2021 میں ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی۔

پی ایس ایل 2021 کاپہلا مرحلہ 7مارچ تک کراچی میں ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ 10 مارچ سےلاہورمیں شروع ہوگا۔

ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلےآف مرحلے کے لیےکوالیفائی کریں گی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp