برفانی طوفان اور سردی کی شدید ترین لہر: امریکی ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی تیاری


امریکہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن ٹیکساس کی ریاست کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ وہاں امدادی کاموں کے لیے وفاق کی طرف سے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے راستہ ہموار کیا جا سکے۔

ٹیکساس کی ریاست جو حالیہ دنوں میں شدید برفانی طوفان اور سردی کی شدید ترین لہر سے بری طرح متاثر ہوئی تھی وہاں اب بجلی کی بحالی شروع ہو گئی اور موسم بھی بہتر ہو رہا ہے لیکن ریاست میں بسنے والے ایک کروڑ تیس لاکھ افراد کو پانی کی سپلائی بحالں نہیں ہو سکی ہے اور انھیں پینے کے صاف پانی کے حصول میں دشواریاں پیش آ رہی۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر ان کے جانے سے ریاست میں جاری امدادی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہ پڑے تو وہ ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔

امریکہ بھر میں سردی کی شدید لہر سے اب تک ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سپین میں گذشتہ پانچ دہائیوں کا ’شدید ترین برفانی طوفان‘

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں برفباری کے بکھرتے رنگ

موسمیاتی تبدیلی: آج کو سمجھنے کے لیے تقریباً 40 سال پیچھے جانا پڑے گا

واہٹ ہاؤس کی ترجمان جین پاسکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر جو بائیڈن نے یہ احکام جاری کر دیے ہیں کہ ٹیکساس کے ریاستی حکام کی طرف سے ریاست کو آفت زدہ قرار دینے کی درخواست پر جلد از جلد عملدر آمد کیا جائے۔

A woman carries bottled water she received from a shelter after record-breaking temperatures in Galveston, Texas, 18 February 2021

بائیڈن کی انتظامیہ میں شامل ایک اور اعلی اہلکار نے بتایا کہ صدر بائیڈن ٹیکساس کے بڑے بڑے شہروں ہوسٹن، آسٹن اور ڈلاس کی شہری انتظامیہ سے مسلسل رابطے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کو حکومتی فنڈ کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہیں آ رہی۔

امریکہ کے بہت سے دوسرے علاقے جو سردی کی اس شدید ترین لہر سے متاثر ہوئے ہیں وہاں سے بھی پانی کی سپلائی میں تعطل کی شکایت موصول ہو رہی ہیں۔

سردی کی وجہ سے جیکس اور میسی سیپی کے علاقوں میں بھی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ کو پانی میسر نہیں ہے اس کے علاوہ ٹینسی جو سب سے بڑی کاونٹی ہے اور جس میں میمپس کا شہر بھی آتا ہے وہاں ساڑھ چھ لاکھ سے زیادہ شہریوں کو پانی دستیاب نہیں ہے۔

The Fort Worth Water department is dealing with large amount of water main breaks in Texas

جنوبی حصہ بھی جہاں لوگ منجمد کر دینے والے درجہ حرارت کے عادی نہیں ہیں وہاں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور لوگ کو برف کو پگھلا کر پانی کی ضروریات پوری کرنا پڑ رہی ہیں۔

ٹیکساس میں کیا ہو رہا ہے

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ساوتھ ویسٹرن سٹیٹ انرجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہو گیا اور اس اضافی مانگ کا بوجھ یک دم بجلی کے نظام پر پڑنے سے پورا نظام بیٹھ گیا۔

فروری کی 18 تاریخ تک ٹیکساس میں ایک لاکھ اسی ہزار گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی تھی۔ اس ہفتے کے شروع میں درجہ حرارت تشویش ناک حد تک گر جانے کی وجہ سے 33 لاکھ لوگ کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تھی۔

A man clears snow from his windscreen

Briana Sanchez/El Paso Times/USA Today/Reuters

ٹیکساس کی تقریبا آدھی آبادی کو پانی کی فراہمی تعطل کا شکار ہو گئی تھی کیونکہ پانی پائپوں میں جم جانے سے سینکڑوں جگہ پر پائپ پھٹ گئے یا بالکل بند ہو گئے۔

ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہوسٹن میں لوگوں کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پانی ابال کر استعمال کریں۔ امریکہ سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ پانی حتی کہ فلٹر شدہ پانی بھی ابال کر ہی پینے کے لیے استعمال کیا جائے کیونکہ اس کے آلودہ ہونے کا اندیشہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp