سانحہ کوئٹہ کمیشن پر چوہدری نثار سپریم کورٹ میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے، ایازصادق


\"\"

لاہور: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں کچھ تحریر ہے اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کچھ اور بیان کررہے ہیں وہ سپریم کورٹ میں اپنا نقطئہ نظر پیش کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا باکردار آدمی ہیں وہ سوچ سمجھ کربات کرتے ہیں، ان کی اندر اور باہر سے ایک ہی سوچ ہے، دہشت گردی کے خلاف ان کا اہم کردار رہا ہے اور سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ پران پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا لیکن جسٹس قاضی فائر عیسیٰ اور ان کے مؤقف میں فرق ہے، عدالتی رپورٹ کچھ اور بتارہی ہے اور چوہدری نثار کچھ بتا رہے ہیں دونوں کا نکتہ نظر بھی الگ الگ ہے، چوہدری نثار سپریم کورٹ میں اپنا نکتہ نظر واضح کریں گے۔ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو اپنا استعفیٰ بھی پیش کیا تھا لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں انہیں چاہئے کہ وہ فوج کو متنازع نہ بنائیں اور فوج سے متعلق متنازع بیانات سے گریز کریں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات پر بھی بات ہوسکتی ہے لیکن اس موضوع کو قومی اسمبلی میں لایا جائے، اپوزیشن کو مسائل کے حل کے لئے بات کرنی چاہئے شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پارلیمنٹ میں بھی قانون کے دائرے میں رہ کر بات کرنا ہوگی،  پاکستان کی فوج اور سپریم کورٹ غیر جانبدار ہے عدالت میں جانا سب کا حق ہے میں کسی کو مشورہ نہیں دینا چاہتا سب سمجھ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے لیکن خواہش ہے کہ جو بھی حکومت آئے  5 سال پورے کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments