لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی: شاہین کی پہلی گیند پر وکٹ، پشاور کو پہلا نقصان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک پشاور نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے ہیں۔ کریز پر کامران اکمل اور شعیب ملک موجود ہیں۔

پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔ انھوں نے اوپنر امام الحق کو اپنی پہلی ہی گیند پر پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کا لائیو سکور

لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی ٹیم میں بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویسے اور راشد خان جیسے غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ جبکہ پشاور میں ثاقب محمود، مجیب الرحمان، روی بوپارا اور شرفین ردرفورڈ شامل ہیں۔

پشاور کی کپتانی اس بار وہاب ریاض کے پاس ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والے پشاور زلمی کے کپتان ویاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ زلمی نے پی سی بی سے اپیل کی تھی جو منظور کرلی گئی۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ پشاور نے آٹھ جیتے ہیں جبکہ تین میں لاہور نے کامیابی حاصل کی ہے۔

میچ سے قبل لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ انجری کے باعث ان کے فاسٹ بولر دلبر حسین یہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ماضی میں ٹیپ بال کے کھلاڑی رہے ہیں اور لاہور قلندرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی جیت

ریکارڈ ہولڈر افغان کرکٹرز جو پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں

پی ایس ایل 6: کرس گیل گھاٹے کا سودا تو ثابت نہیں ہوں گے؟

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو کراچی نے محض تین وکٹوں کے نقصان پر پندرھویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کراچی کنگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں 126 رنز بنائے۔

کراچی کی ٹیم نے مستحکم بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف جلد حاصل کر لیا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جو کلارک مین آف دی میچ رہے، جنھوں نے پی ایس ایل ڈیبیو پر 46 رن بنائے اور چار کیچ بھی لیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp