پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا اِن آؤٹ


پاکستان سپر لیگ کا پہلی مرتبہ حصہ بننے والے افغان آل راؤنڈر راشد خان منگل کو پاکستان سے روانہ ہوگئے ہیں۔
ویب ڈیسک — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں چار میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب تک لاہور قلندرز نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ لیکن منگل کو اسے ایک اہم کھلاڑی کو خیر باد بھی کہنا پڑا ہے۔

یہی نہیں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرس گیل نے بھی واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا ہے جن کی جگہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی منگل کو پاکستان پہنچ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی ذمے داری کی وجہ سے ایونٹ کو ادھورا چھوڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے لیے ٹیموں کا اعلان بعد میں ہو گا۔

کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دو میچز میں نمائندگی کی ہے۔
کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دو میچز میں نمائندگی کی ہے۔

کرس گیل نے آخری مرتبہ مارچ 2019 میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا جب کہ اگست 2019 میں انہوں نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کا پہلی مرتبہ حصہ بننے والے افغان آل راؤنڈر راشد خان منگل کو پاکستان سے روانہ ہوئے۔

راشد خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ ابتدائی مرحلے میں ایونٹ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں لیکن انہیں قومی ذمے داری ادا کرنی ہے۔

انہوں نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ برس ایک مرتبہ پھر ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے اور راشد خان سیریز میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین پیر کو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ پی ایس ایل سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

اسٹین اس سے قبل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن اس بار کوئٹہ کے ساتھ اُن کا یہ پہلا تجربہ ہو گا۔

 

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments