مریخ کی سطح کیسی دکھائی دیتی ہے؟ ناسا نے ہائی ریزولوشن ویڈیو جاری کر دی
تین منٹ پر محیط اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ انجنز روور کو مریخ کی سطح پر لاتے ہیں تو ایک بہت بڑا نارنجی اور سفید رنگ کا پیراشوٹ کھل جاتا ہے۔
ویڈیو میں روور کے مریخ کی سطح پر اُترتے وقت سرخ دھول اڑتی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
روور پر نصب چھ کیمرے مریخ میں داخل ہونے اور اس کے نیچے اترنے کے مناظر محفوظ کرنے کے لیے مختص تھے۔ ایک کے علاوہ تمام کیمروں نے کام کیا۔
روور پر موجود واحد مائیکروفون نے لینڈنگ کے عین وقت پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ لیکن ناسا نے سطح مریخ پر اترنے کے وقت کی کچھ آوازیں ریکارڈ کی ہیں جس میں روور کے سسٹم اور تیز ہواؤں کی آوازیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ناسا کا مریخ پر بھیجا گیا مشن ‘پرسیورنس’ 18 فروری کو مریخ کے ‘جیزورو کریٹر’ پر اترا تھا، اس مقام کو ایک قدیم دریا یا جھیل خیال کیا جاتا ہے۔
اس مشن کا مقصد دورِ قدیم میں کسی بھی سطح پر زندگی کے آثار کی کھوج لگانا ہے۔
You might have seen photos from Mars, but have you seen high-speed video?
🤩 We captured our @NASAPersevere rover’s final minutes of descent and landing in a way never seen before. Take a look: https://t.co/CQQtlWAzNF pic.twitter.com/uR3dtocwLF
— NASA (@NASA) February 23, 2021
روور ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ خلائی مشن کے مریخ پر اترنے کی ویڈیو کوالٹی بہت اچھی تھی اور تصاویر بھی بہت شاندار تھیں۔ اُن کے بقول ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھی وہیں راکٹ پر سوار ہیں۔
کیمرہ ٹیم کے سربراہ ڈیو گروایل کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ویڈیو دیکھتے ہیں تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
روور کی لینڈنگ ٹیم کے انچارج ال چین کے بقول “یہ ویڈیو اور تصاویر ہمارے خوابوں کا حصہ ہیں۔”
واضح رہے کہ ناسا کا تین ارب ڈالر کا یہ مشن مریخ پر جانے والا سب سے مہنگا مشن ہے جس پر 23 کیمرے نصب ہیں۔
📸 Did you know @NASAPersevere is equipped with 19 cameras, plus four more on other parts of the entry, descent and landing hardware — more than any other Mars mission? Take a look at thousands of images already captured: https://t.co/K4PfCM8BLz pic.twitter.com/bSHdEFw3TZ
— NASA (@NASA) February 23, 2021
ڈپٹی پراجیکٹ مینجیر میٹ والیس کے مطابق کئی سال قبل اُنہیں ‘پرسیورنس’ کی مریخ پر اترنے کو فلم بند کرنے کا خیال اُس وقت آیا تھا جب اُن کی بیٹی نے الٹی قلابازی لگاتے ہوئے اپنے جسم کے ساتھ کیمرا لگا رکھا تھا۔
ناسا کے سائنس مشن کے چیف تھامس زربکن کا کہنا ہے کہ روور کی ویڈیو اور سطح مریخ کو چھونے کے دوران محفوظ کیے گئے پینورامک (جہاں نما) مناظر اس کے قریب ترین ہیں جو آپ مریخ پر بنا پریشر سوٹ استعمال کیے خود اتر کر بنا سکتے ہیں۔
انجینئروں کے مطابق یہ تصاویر اگلے عشروں میں ناسا کو اپنے خلا بازوں کو مریخ پر بھجوانے کے لیے تیاریوں میں مددگار ثابت ہوں گی۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).