این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار، دوبارہ پولنگ ہو گی: الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ  کرانے
کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق 18 مارچ کو حلقے میں دوبارہ پولنگ ہو گی ۔
این اے 75 ڈسکہ میں 19 فروری 2021 کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نواز کی جانب سے حکومتی پارٹی پر الیکشن میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے اور مسلم لیگ نواز نے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ صرف متنازع حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے دوران بیلٹ پیپرز کی غیر قانونی ترسیل اور متعدد پریزائیڈنگ افسروں کی نتائج سمیت پراسرار گمشدگی کے بعد اس حلقے میں ہوئی پولنگ شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی تھی۔ علاوہ ازیں حلقے میں پولنگ کے دوران امن و امان کے مسائل بھی سامنے آئے اور فائرنگ کے نتیجے میں چار  افراد کی ہلاکت بھی ہوئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  کہا ہے کہ ووٹرز کو پولنگ کا مناسب ماحول نہیں ملا اس لیے حلقے میں  18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ 

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments