نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھائی جائے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


سپریم کورٹ میں ‏ریفرنس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  ہے کہ درخواستوں پر سماعت کو سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق صدارتی ریفرنس کے متن کو افشا کر کے میڈیا پر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ میڈیا پروپیگنڈا ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے سے پہلے کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا جج پریس کانفرنس نہیں کر سکتا۔ نظرثانی درخواستوں میں شامل فریقین کی میڈیا پر گرفت ہے، لہٰذا سماعت براہِ راست دکھائی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments