پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کی دو وکٹیں گر گئیں


پی ایس ایل 6 کا ساتواں میچ آج کراچی میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل لاہور نے پانچ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر جو ڈینلی اور محمد حفیظ موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

لاہور کی جانب سے فخر زمان اور شہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اننگز کے چوتھے اوور میں سہیل اختر سات کے انفرادی سکور پر بریتھ وٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پانچویں اوور میں فخر زمان نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے نو رنز بنائے تھے۔

یہ خبر مزید اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp